پشاور: ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا ایف آئی اے میں کوئی مالی یاسائبرکرائم ریکارڈ نہیں ملا۔
ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں، ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری زیر التوا نہیں اور نہ ہی ملزمان سے متعلق کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب ہے۔
خط کے مطابق سفری ریکارڈ، واچ یا اسٹاپ لسٹ کیلئے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے رجوع کیا جائے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کو خط لکھا تھا جس میں پولیس نےنامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات طلب کی تھیں۔
پولیس نے ایف آئی اے سے ممکنہ مشکوک مالی لین دین، سفری تفصیلات اور واچ لسٹ اسٹیٹس مانگا تھا۔
No financial or cybercrime records found for suspects in Dr. Warda murder case
Dr. Warda murder case No financial or cybercrime records found for suspects