ابل: مشرقی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 622 تک پہنچ گئی ہے۔
افغان خبر ایجنسی خامہ پریس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 622 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 سے افراد زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
اس حوالے سے امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات آئے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبےکےشہر جلال آباد سے27 کلومیٹر مشرق میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوزکرگئی، ایک ہزار سے زائد زخمی
فوٹو رائٹرز
افغان حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ہزاروں لوگ زخمی ہیں جب کہ متعدد لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدل متین نے بتایا کہ زلزلے سے صوبہ کنڑ میں 610 افراد جاں بحق ہوئے اور 1300 زخمی ہیں اور نگر ہار میں 12 ہلاکتیں ہوئی جب کہ 225 زخمی ہوئے۔
یاد رہےکہ گزشتہ رات پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 12 بج کر 38 منٹ پر ہنگو، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔
Death toll from earthquake in Afghanistan exceeds 600, over 1,000 injured