ایبٹ آباد : ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ایاز خان اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران کی زیرِ نگرانی ریسکیو ایبٹ آباد کی ٹیم نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے طلبا و طالبات کو ریسکیو 1122 کی سروسز، فرسٹ ایڈ ، بُنیادی فائر فائٹنگ اور ڈیزاسٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی ۔ریسکیو ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے طلبا و طالبات کو فرسٹ ایڈ ، فائر فائٹنگ کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک اور ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز خان کی بھی ٹریننگ سیشن میں خصوصی شرکت۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے ریسکیو 1122 کی سروسز کے حوالے سے مکمل اگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے طلبا و طالبات کو ریسکیو ضلعی آفس اور اسٹیشن آنے کی دعوت دی ،دعوت کو ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی میرٹ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز خان نے قبول کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی میرٹ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز خان کی جانب سے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی سروسز کو سراہا گیا اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا.

The team of Rescue Abbottabad trained the students of Comsats University Abbottabad Campus on the services of Rescue 1122, First Aid, Basic Fire Fighting and Disaster.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *