آسٹریلیا نے اپنی آرمی کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے دفاعی قیادت میں ردوبدل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے، جنرل سوزان کوئیل رواں برس جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

لیفیننٹ جنرل سوزان کوئیل کا فوجی کیرئیر 40 سال پر محیط ہے جس دوران انہوں نے افغانستان آپریشن اور مشرق وسطیٰ میں تعیناتی سمیت بہت سے اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل سوزان کی تعیناتی آسٹریلین آرمی میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے جہاں خواتین اہلکاروں کے ساتھ ہراسانی کے سنگین الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔

آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے آسٹریلین آرمی کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سربراہ تعینات کی گئی ہے جبکہ وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کی تعیناتی کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت آسٹریلیا کی دفاعی فورسز میں خواتین اہلکاروں کی تعداد 21 فیصد ہے جبکہ اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دینے والی خواتین افسران کی تعداد 18 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ آسٹریلین ڈیفنس فورسز نے 2030 تک فورسز میں خواتین کی مجموعی شمولیت کا ہدف 25 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

Australia appoints first female army chief in history

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *