خلائی مشن پورا کرنے کے بعد 5 خلاباز زمین پر واپسی کے لیے خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر 5 ماہ تک رہنے کے بعد 5 خلا بازوں نے زمین پر واپسی کیلئے اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول میں سوار ہوکر اپنا سفر شروع کردیا ہے۔
ان خلا بازوں میں امریکی خلاباز این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان کے تاکویا اونیشی،اور روسی خلاباز کیرل پیسکوف شامل ہیں جو تقریباً 17 گھنٹے کا سفر طے کرکے کیلیفورنیا کے سمندر میں آج یعنی ہفتے کو لینڈ ہوں گے جنہیں سمندر سے ریسکیو کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلا بازوں کی واپسی ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کے تحت عملے کے 10ویں گردشی مشن کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے۔
اس کے علاوہ اپنے مشن کے دوران کریو 10 نے پودوں کی نشوونما اور کشش ثقل کے سیلولر ردعمل پر تجربات کیے۔
Astronauts leave space station to return to Earth after 5 months