ایبٹ آباد: وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوازاہد چن زیب نے کہاہے کہ صوبہ کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کررہے ہیں۔نتھیاگلی ایبٹ آباد میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام سیر وتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کیلئے احسن اقدام ہے۔ صوبائی حکومت سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو مکمل سپورٹ اور تعاون فراہم کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نتھیاگلی ایبٹ آباد میں نئے ایڈونچر تھیم پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار حمید گل، سردار امتیازسمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہاکہ سیاحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے سیاحت مقامات میں سرمایہ کاری کرنے والی بزنس کمیونٹی کو مکمل تعاون فراہم کریگی۔نتھیاگلی میں آنے والے سیاحوں کیلئے ایڈونچر کیلئے کوئی سہولت نہیں تھی مگر اب ایڈونچر تھیم پارک کے قیام سے ایڈونچر کے شوقین سیاح اب لطف اندوز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گلیات کو ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ کے تحت گلیات کو سنو کلیئرنس مشینری کی فراہمی، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے مشینری، سیاحوں کو نتھیاگلی میں سیر و تفریح کیلئے الیکٹرک کار سمیت سیاحوں کیلئے ریسکیو 1122 مرکز کا قیام سمیت کئی سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات ناران کاغان میں بھی مشینری فراہم کی ہے۔ ٹورازم پولیس کے نوجوانوں کیلئے سیاحتی مقامات پر گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دے رہے ہیں تاکہ سیاحوں کو بہترین انداز میں خدمت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایڈونچر تھیم پارک میں پرائیویٹ سیکٹر کا آنا اور سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔ حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر چلنا مشکل ہے۔ صوبہ میں پرائیویٹ سیکٹر سیاحت کے شعبے میں کسی بھی جگہ سرمایہ کاری کرنا چاہے گا تو حکومت سپورٹ کرنے سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی۔ گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مزید مشینری کی فراہمی ممکن بنا رہے ہیں۔ یہاں کے پبلک پارکس، سیاحوں کیلئے ٹریکس اور پورٹیبل واش رومز لگا رہے ہیں تاکہ سیاحوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ ایڈونچر تھیم پارک میں 8آؤٹ ڈور اور 40 انڈور سرگرمیاں شامل ہیں جن میں زپ لائن، سکائی سائیکلنگ، فری فال جمپ، وال کلائمبنگ، ریپلنگ، 360 سائیکلنگ ٹریک، ایئر گن، آرچری آؤٹ ڈور سرگرمیاں جبکہ انڈور میں ڈاجنگ کار، گیرو، باسکٹ بال، سافٹ بال، بچوں کیلئے پلے ایئریا، کمپیوٹرگیمزاور دیگر شامل ہیں۔

adventure theme park for tourists in Nathiagali 

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *