ایبٹ آباد :بے نظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں 50 سے زاہد ہاؤس آفیسرز کی دو ماہ سے روکی گئی تنخواہ جاری کر دی گئی ہے ۔وومن میڈیکل کالج کے ڈی ایچ کیو میں کوآرڈنیٹر ونگ کمانڈر ایاز خان نے میڈیا پر کی جانے والی نشاندہی پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری ادائیگیاں کروا دیں ۔ہاؤس آفیسرز ڈاکٹرز نے ونگ کمانڈر کے فوری ایکشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تنخواؤں کی فوری ادائیگی میں ایم ایس ڈی ایچ کیو اور تنظیم کے رہنماؤں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔واضح رہے کہ بے نظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ دو ماہ سے پچاس سے زاہد ینگ ڈاکٹرز تنخواؤں سے محروم تھے ۔جن کا ماہانہ اخراجات میں انتہائی مسائل درپیش تھے ۔ان میں خواتین ڈاکٹرز کی بھی بڑی تعداد شامل تھی ۔ونگ کمانڈر ایاز خان نے ڈاکٹرز کے مسائل پر فوری نوٹس لیتے ہوئے تنخواؤں کی ادائیگی کو یقینی بنایا اور ان کے مسائل بروقت حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Benazir Shaheed Teaching Hospital, Abbottabad,
salary of 50 House Officers issued

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *