ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہسپتال کی آئی ٹی کی ٹیم نے
پورے خیبر پختونخواہ میں پہلی بار ایک ایسا آنلائن سپلائر E بلز ٹریکنگ سسٹم متعارف کروایا گیا جس سے نا صرف ادائیگیوں کی شفافیت کا عمل واضع ہو گا بلکہ سپلائر کے لیے بھی آسانی ہو گی،
جیسے جیسے ٹیکنالوجی کی مدد سے پوری دنیا ترقی کر رہی ہے ویسے ہی خیبر پختونخواہ میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں جہاں روزانہ ہزاروں مریضوں کی دیکھ بال ہوتی ہے وہاں ہی سیکڑوں لوگوں کا روزگار بھی ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے جڑا ہوا ہے،
روزانہ ہسپتال میں استعمال کی جانے والی لاکھوں روپوں کی میڈیکل اور دیگر چیزوں کی لین دین بھی کی جا رہی ہوتی ہے،
یہ سسٹم بورڈ آف گورنر اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی انجینئر شہریار علی کی زیر نگرانی تیار کیا گیا،
سب سے پہلے جانتے ہیں E بلز ٹریکنگ سسٹم ہے کیا اور اس سے ہسپتال اور سپلائر کو کیا فوائد حاصل ہوں گے،
یہ جدید ترین سسٹم بغیر کسی رکاوٹ کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں سپلائر بلوں کی پروسیسنگ اور ادائیگی کو ٹریک کرے گا،
ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق عملے کے ارکان کو بلز 48 گھنٹوں تک رکھنے کا اختیار دیا گیا جس سے پروسیسنگ کے طریقہ کار میں مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا،
ہر بل کو ایک منفرد ٹریکنگ ID دی جائے گی، جو سپلائرز کو بااختیار بنائے گی کہ وہ اپنی ادائیگیوں کو صیح وقت میں ٹریک کر سکے گا
جس کے زریعے جب بل کو متعلقہ سٹور میں جمع کیا جائے گا اس وقت سے لے کر جانچ پڑتال، اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ اور بل کی منظوری تک سپلائر کو معلوم ہو گا کہ اس کے بل کا اس وقت کیا Status ہے،
سپلائر بل ای ٹریکنگ سسٹم ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی اپنے مریضوں کو عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔
یہ سسٹم بلز کی پروسیسنگ میں ہونے والی غلطی یا تاخیر کو بھی دور کرے گا،
یہ سپلائرز کے ساتھ ایک نتیجہ خیز تعلقات کو فروغ دے گا، جنہیں وہ فراہم کردہ مصنوعات اور خدمات کے لیے فوری ادائیگی کریں گے، جس کے نتیجے میں کام کے زیادہ موثر حالات کی سہولت ہوگی۔
یہ سسٹم ہسپتال کو بہت سے فوائد دلاتا ہے، بشمول شفافیت، بہتر درستگی، اور کارکردگی میں اضافہ، یہ سب ہسپتال کے معیاری مریضوں کی دیکھ بھال کے بنیادی مشن کی حمایت کرتے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ کہ اس سسٹم کو لانچ کرنے میں ہسپتال کا ایک روپے کا بھی خرچ نہیں آیا
بل پراسیسنگ کے سفر کے ہر قدم کو باریک بینی سے لاگ ان کیا جائے گا، جو بل کے آغاز سے لے کر اس کی آخری ادائیگی کی تکمیل تک ایک مکمل ریکارڈ رکھے گا،

Introduction of E Bills Tracking System in Ayub Teaching Hospital

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *