Saturday, 15 August, 2026

نے ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ PCB



پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
انضمام الحق نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی
*بابراعظم (کپتان)
*شاداب خان (نائب کپتان)
*عبداللہ شفیق
*فخر زمان
*امام الحق
*حارث رؤف
* افتخار احمد
*شاہین آفریدی
*محمد رضوان
*محمد نواز
*محمد وسیم جونیئر
*حسن علی
*سعود شکیل
*سلمان آغا
*اسامہ میر
ریزرو کھلاڑی

محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہےکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہوگئی۔

پاکستان کو ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔

pakistani cricketers name 2023

Pakistan Squad for ICC World Cup 2023

0 comments on “نے ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ PCB

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links