ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد کے زیر اہتمام 40 ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی اختتام پزیر ہو گئے چار مختلف کیٹگریز کے درمیان ہونے والے ان مقابلوں کے 15 سال سے کم طالبات میں سیدہ مدیحہ نصیر ، طلباء میں نوید احمد اور 15 سال سے 25 سال تک
کی خواتین میں سیدہ زہرا، اور 15 سے پچیس سال کے تک کے مردوں میں حافظ محمد حسنات نے اول پوزیشنز اپنے نام کیں جو 19 ستمبر بروز منگل کو ریڈیو پاکستان پشاور میں منعقدہ صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں ضلع ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے۔ ان مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون پروفیسر ممتاز حیدر اور پن ایبٹ آباد کے سیکرٹری راجہ قدیر اقبال سمیت دیگر مہمانان گرامی نے کامیاب طلبہ وطالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی ہدایت پر 40 ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں منعقد ہوئے۔جو تقریبا آٹھ گھنٹے تک جاری رہے جن میں مختلف یونیورسٹریز، سرکاری اور پرائیویٹ کالجر، دینی مدارس، سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور مختلف نعت اکیڈیمیز کے 120 سے زائد نعت خواں طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ جس میں 15 سال سے کم عمر بچیوں کی کٹیگری میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول حویلیاں کی سیدہ مدیحہ نصیر نے اول ، آرمی پبلک سکول ایبٹ آباد کی طالبہ اشمل قریشی نے دوئم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ایبٹ آباد کی علیشہ نسیم نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ پندرہ سال سے کم عمر بچوں کی اسی کٹیگری میں جامعہ مہریہ ضیاء العلوم ایبٹ آباد کے نوید احمد نے پہلی ، روز ویلی پبلک سکول سلہڈ کے احمد علی نے دوسری اور سٹی پبلک سکول ایبٹ آباد کے محمد احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔15 سے 25 سال تک کی خواتین کی کٹیگری میں گورنمنٹ گرلز کالج حویلیاں کی سیدہ زہرا پہلے نمبر پر رہیں ایبٹ آباد کی ابرش حفیظ دوسرے اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حویلیاں کی سیدہ آمنہ نور تیسرے نمبر پر فائز رہیں۔اور اسی طرح مردوں کی پندرہ سے پچیس سال تک کی کٹیگری میں جامع مسجد و مدرسہ حضرت عمر بن خطاب رجوعیہ حویلیاں کے حافظ محمد حسنات نے اول ، گورنمنٹ کامرس کالج ایبٹ آباد کے ملک مزمل جلیل نے دوئم اور اسی کالج کے حافظ مزمل سوئم قرار پائے ۔اس موقع پرانچارج شعبہ نعت ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد طاہر منیر اعوان ،سابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد پروفیسر ممتاز حیدر نےاپنے خطاب میں مقابلہ نعت کے انعقاد میں تعاون کرنے والے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کا شکریہ ادا کرنے سمیت نعت اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ ،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال ،اباسین آرٹس کونسل کے آفتاب احمد ،سردار شکیل انور انجم ہزارہ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد اشرف اعوان یوتھ آفس کے محمد عبید کے علاوہ ۔ملک کے نامور نعت خوان مرد وخواتین بھی خصوصی طور پر اس محفل کا حصہ رہے جبکہ ان مقابلوں میں منصفین کے فرائض ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز نعت خواں حضرات حافظ قاری جنید مصطفے ۔سید نصیر احمد شاہ اور نامور نعت گو شاعر قاضی ناصر بختیار نے سرانجام دہی ۔مقابلہ کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر ممتاز حیدر نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی جانب سے ججز کوبھی یادگاری شیلڈز دی گئیں۔حافظ جنید مصطفے اور سید مہر علی شاہ نے عوامی فرمائش پر نعت پیش کرکے زبردست سماں باندھا اور ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد سمیت مختلف ٹی وی اور سوشل میڈیا چینلز اور اخبارات نےاس کی بھرپور کوریج کا فریضہ سر انجام دیا۔۔

Naat competition in Abbottabad

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *