اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانے کی خواہشمند طالبہ لائبہ کی خود کشی کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور مرکزی ملزم سے لاکھوں روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے اور ملزم کا ریکارڈ متعلقہ اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ایکسائز اسلام آباد میں ملزم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نعمان مانسہرہ میں فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ریکوری مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملزم نعمان نے فاطمہ سرور اور عائزہ کے ساتھ مل کر لائبہ کو امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے اور اسکالر شپ کے لیے جعلی ایڈمیشن لیٹر نکلوا کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ روپے لیے، لائبہ کو جعلی اسکالرشپ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئیں
Islamabad female student suicide case Rs 2.1 million recovered from the accused