Thursday, 10 September, 2026

فیصل آباد: آن لائن فراڈ کے ذریعے 4 ہزار شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار


فیصل آباد میں آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک کروڑ 30لاکھ روپے اور 3 کلو سے زائد چاندی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے 4 ہزار شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا، شہریوں سے رقوم غریب افراد کےنام پرکھلوائے گئے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروائی جاتی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق 14 رکنی گروہ کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Faisalabad: Two suspects arrested for swindling 4,000 citizens via online fraud.

0 comments on “فیصل آباد: آن لائن فراڈ کے ذریعے 4 ہزار شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links