پاکستانی طلبہ کے لیے گوگل جیمنائی کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن کا اعلان کیا گیا اس کے لیے اپلائی کرنے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا گیا۔
گوگل نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کے لیے مفت ایک سالہ جیمنائی سبسکرپشن کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد سے طلبہ اس کے لیے درخواست دینے کا طریقہ جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے مفت جیمنائی سبسکرپشن کے لیے اپلائی کا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ اس مرحلہ وار طریقے پر عمل کر کے طلبہ با آسانی گوگل جیمنائی سے مفت مستفید ہو سکتے ہیں۔
مفت جیمنائی سبسکرپشن کے لیے درخواست دینے کا مرحلہ وار طریقہ:
1۔ سب سے پہلے اس لنک https://one.google.com/ai-student پر کلک کریں:
2۔ ایک سال کے لیے مفت Google AI Plus منتخب کریں۔ تاہم اصل رکنیت کی فیس 1400 روپے ماہانہ ہے۔
3۔ یہاں سے گوگل درخواست گزار کی طالب علم کی حیثیت کی تصدیق کے لیے ایک نئے صفحے پر منتقل کر دے گا۔
4۔ اس صفحے پر ذاتی معلومات شامل کریں جیسا کہ نام، والد کا نام، ملک، تعلیمی ادارہ، تاریخ پیدائش اور ای میل پتہ
5۔ اس کے بعد میرے طالب علم کی حیثیت کی تصدیق پر کلک کریں۔
6۔ بطور ثبوت مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
7۔ طالب علم کا شناختی کارڈ
8۔ تعلیمی اوقات کار
9۔ ٹیوشن کی رسید
نوٹ: فائل .jpg .jpeg .png .pdf ہونی چاہیے۔
تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد، Google طالب علموں کو بغیر کسی چارجز کے (مفت) ایک سال کے لیے Gemini استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں گوگل کے پاکستان میں نئے دفتر کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر گوگل کے 9 رکنی وفد نے گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔
Get a "free subscription" to Google Gemini for one year—learn the easy way to apply!
free subscription to Google Gemini for one year—learn the easy way to apply!