اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی۔
جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ ایجنڈے پر اتفاق کرنا چاہیے اور تمام حل طلب معاملات پر بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبے بہتر گورننس، معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کا باعث بنیں گے۔
ہاورن الرشید نے کہا کہ صدر مملکت سے درخواست ہے کہ ججوں کی تقرریوں کی منظوری میں مزید تاخیر نہ ہو۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا جج آتے جاتے رہتے ہیں لیکن انصاف ہمیشہ رہنا چاہیے۔
The Supreme Court Bar President has expressed support for new provinces in the country.