مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر اتفاق کرلیا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا کہ نئے صوبے ضرور بنیں گے، نہ شہباز شریف کہیں جا رہے ہیں اور نہ ہی محسن نقوی، نئے صوبے وزیراعظم شہباز شریف ہی بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا وہ بھی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اتفاق کرتے ہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، جنوبی پنجاب کے قیام پر مکمل اتفاق پایا جاتا ہے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے، نئےصوبے آبادی کی بنیاد پربننے چاہئیں، سب سے پہلے جنوبی پنجاب ہی نیا صوبہ بنے گا۔
PML-N and PTI agree on new provinces