ایران نے سعودی عرب میں واقع امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے اسٹیشن تباہ کردیا۔

ریاض میں واقع سی آئی اے کے مرکز کو مشتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سےعمارت کی چھت جزوی تباہ ہوگئی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں سی آئی اے ایجنٹ یا اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں یا نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ہی نے حملے کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کے گھر کا تعین کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب سی آئی اے ایران حکومت کیخلاف جنگجووں کو مسلح بغاوت کےلیے کھڑا کرنے پر کام کررہی ہے جن میں کرد جنگجو بھی شامل ہیں۔

ادھر دبئی میں بھی امریکی قونصل خانے پرڈرون حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جس پر ہنگامی ٹیموں نے بر وقت قابو پا لیا۔

دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ دبئی حکومت کا کہناہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

Iran retaliates by destroying US CIA station in Saudi Arabia

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *