ایران میں ہائی وے پر بس الٹنے کے باعث درجن سے زائد افراد جاںبحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی ایران کے ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب رواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بس ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی اور اس دوران بس ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

More than a dozen people killed after bus overturns on highway in Iran

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *