ایبٹ آباد لیڈی ڈاکٹر وردہ کے اغواء و قتل کیس میں چھ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ڈرائیور پرویز کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ملزم نے عدالت سے اقبالِ جرم کی اجازت طلب کی۔
جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، جہاں پرویز نے ڈاکٹر وردہ کے قتل میں معاونت کا اعتراف کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں گرفتار ملزم ردا وحید اور وحید بلا انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش۔
ملزم ندیم نے ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں جرم سے انکار کر دیا۔
پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی اسدعا مسترد، عدالت نے ملزمہ ردہ اور خاوند وحید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزم پرویز نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافِ جرم کر لیا۔
Court sends accused Ridda and husband Waheed to jail on judicial remand in Dr. Warda's kidnapping and murder case