ڈاکٹروردہ قتل کیس کا مفرور ملزم پولیس مقابلےمیں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ٹھنڈیانی روڈ پر ملزم شمریز کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شمریز مارا گیا، وردہ قتل کیس میں ملزمہ ردا،اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔

ڈاکٹر وردہ نے اپنی دوست ردا کے پاس 67 تولہ سونا امانتاً رکھوایا تھا، ملزمہ سونا واپس کرنے کا کہہ کر وردہ کو ساتھ لے کر گئی۔

ڈاکٹروردہ کو 4 دسمبر کواسپتال کے باہر سے اغوا کیاگیا تھا جس کے 4 دن بعد ان کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے ملی تھی۔

ڈی پی او ہارون رشید کے مطابق ڈاکٹروردہ کو اغواکے ایک گھنٹے بعد ہی قتل کردیاگیا تھا ، ان کو ملزمان پہلےجناح آبادکے زیرتعمیر مکان میں لے گئے جہاں خاتون کوگلادبا کرقتل کیاگیا اور لاش ٹھنڈیانی کے قریب دفنا دی گئی تھی۔

Dr. Warda murder case fugitive accused Shamrez killed in police encounter

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *