فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے صحافیوں کو غزہ تک رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔
فارن پریس ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ تک رسائی کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کیس کی فوری سماعت کی درخواست کے باوجود تاخیری حربے اپنائے گئے۔
پریس ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 200 صحافی شہید ہوئے، صحافیوں کےخلاف تشدد،بھوک اوربارباربے دخلی معمول بن گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غیرملکی میڈیا کو بدنام کرنے کی مہم بھی جاری ہے، صحافت کو جرم نہیں ہے، اسرائیل صحافیوں کو غزہ تک رسائی دے۔
Israel must grant journalists access to Gaza: Foreign Press Association demands