برٹش پاکستانی ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے جینز تھراپی کے ذریعے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کا علاج کرکے انہیں اس بیماری سے نجات دلا دی۔
جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی تحقیق و تجربے کے حوالے سے ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے بتایا کہ برطانیہ میں پہلی مرتبہ تھیلیسیمیا میں مبتلا 2 بچوں کا جینز تھراپی کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے جس کے بعد تھیلیسیمیا میں مبتلا رہنے والے بچے معمول کی زندگی گزارنے لگے ہیں۔
ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے 2 بنگلا دیشی نژاد بچوں کا علاج کرنے والی ٹیم کی قیادت کی۔
ڈاکٹر شیر بہادر نے بتایا کہ تھیلیسمیا سے نجات حاصل کرنے والے بچوں کو اب نیا خون لگوانے سے بھی نجات مل گئی۔
نیشنل ہیلتھ سروس نے اس نئے طریقہ علاج کو تسلیم کرلیا ہے جس کے تحت بیماری میں مبتلا ہزاروں افراد کو فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا افراد میں آئرن اور آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے جس سے وہ خون کی شدید کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
British-Pakistani Dr. Sher Bahadur successfully treats children with thalassemia through gene therapy