ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سالانہ 41 واں روح پرور ضلعی مقابلہ نعت خوانی اختتام پذیر ہوگیا۔ 15 سال سے کم عمر بچوں میں حافظ انعام القدوس ،بچیوں میں مدیحہ دلدار ،15 سال زاہد عمر کے مردوں میں مزمل جلیل اور خواتین میں زینب نور نے اول پوزیشن حاصل کی ۔جو 26 اگست بروز منگل کو صوبائی مقابلے میں صبح نوبجے ریڈیو پاکستان پشاور کے صاحبزادہ عبدالقیوم آڈیٹوریم ہال میں ضلع ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے ۔جلال بابا آڈیٹوریم کے اباسین ہال میں ہفتہ کے روز ضلعی مقابلے منعقد ہوئے۔جس میں چار مختلف کٹیگریز میں 100 سے زاہد مدارس، سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔جس کے مہمان خصوصی معروف نعت خواں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد نبیل عباسی تھے۔اس موقع پر سابق صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون ،ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد وحید قریشی ،ڈپٹی سیکرٹری آفتاب احمد ،شعبہ نعت کے انچارج طاہر منیر اعوان،سمیت متعدد تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی شریک تھے۔اباسین آرٹس کونسل میں ضلعی مقابلے صبح 10 بجے شروع ہوئے جو شام چھ بجے تک جاری رہے ۔ ان کانٹے دار مقابلوں میں 15 سال سے کم عمر بچوں میں لائم لائٹ سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے طالب علم حافظ انعام القدوس نے اول سید عتیق الرحمن نے دوسری اور روز ویکی سکول سلہڈ کے عبدالمعز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح 15 سال سے کم عمر بچیوں کی کیٹگری میں گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری سکول ایبٹ آباد کی طالبہ مدیحہ دلدار نے اول،ارمی پبلک سکول کاکول کی اشمل قریشی نے دوسری اور سیدہ میراں شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔15 سے 25 سال کے مردوں میں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد کے مزمل جلیل نے اول ،ایبٹ آباد یونیورسٹی حویلیاں کے،احسان اللہ نے دوئم اور جامعہ سیفیہ کاکول کے محمد فائز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اور 25 سال تک کی طالبات میں زینب نور نے اول ،ابرش حفیظ نے دوسری اور آنسہ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مقابلہ نعت خوانی کے روح پرور مقابلوں میں ججز کے فرائض ملک کے نامور نعت خوانوں حافظ جنید مصطفی ،سید نصیر احمد شاہ اور عدنان وحید فاطمی نے سر انجام دیئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی محمد نبیل عباسی نے پوزیشن ہولڈر نعت خوانوں میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعت پڑھنا اور اس کو سیکھنا ایک ایسا عمل ہے جس کا اجر بہت بڑا ہے۔ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے شعبہ نعت کے اساتذہ کرام خراج تحسین کے مستحق ہیں جو نامساعد حالات میں اس کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔

Naat Khawani competition 

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *