کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہو گا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بتانا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر لے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔

وفاق، آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقاربھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقاربھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی جو 25 اگست 2025 تک کرائی جا سکتی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔

پاکستان میں ٹیسٹ کے لیے فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ پاکستان میں رجسٹریشن 13000 ہزار روپے ہو گی۔، کونسی یونیورسٹیز ٹیسٹ لیں گی اور رجسٹریشن فیس کیا ہوگی؟
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی۔
کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہو گا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بتانا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر لے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔

وفاق، آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقاربھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقاربھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی جو 25 اگست 2025 تک کرائی جا سکتی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔

پاکستان میں ٹیسٹ کے لیے فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ پاکستان میں رجسٹریشن 13000 ہزار روپے ہو گی۔

Registration for MDCAT 2025 will begin from August 8.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *