ایبٹ اباد میں اپنی نوعیت کے پہلے برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن ، بے نظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال کے نوجوان گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر شاہ خالد نے جدید مشین ،انستھیزیا کی خاص مہارت کے زریعہ 3 گھنٹے میں آپریشن مکمل کیا۔33سالہ دوبئی پلٹ مانسہرہ کا رہائشی فیصل کے دماغ میں رسولی تھی جس ہسپتال لایا گیا تو جدید تشخیصی طریقہ کار کے تحت اسکے ٹیسٹ کیےگئے۔ اس کا آپریشن تجویز کیاگیا تاہم پورے صوبے میں اس قسم کی مشین موجود نہیں تھی تاکہ اس کا علاج آپریشن کو ممکن بنایا جائے ۔ ڈاکٹر شاہ خالد جو کہ آغاخان ہسپتال کراچی سے تربیت یافتہ ہیں نے لاہور سے نیورو نیگوبزیشن مشین منگوا کر ناممکن کو ممکن بنا دیا 3 گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد 95 فیصد رسولی نکال دی ہے 5 فیصد ریڈی ایشن کے زریعہ ختم کی جائے گی۔ ڈاکٹر شاہ خالد نے میڈیا سے گفگتو میں بتایا کہ یہ آپریشن میرے لیئے چیلنج تھا ۔ اس میں زراسی بھی کوتاہی سے مریض زندگی بھر کے لئے اپائج ہو سکتاتھا ۔ اس کو بہوشی بھی صرف دماغ کو دینا تھا باقی مریض کو ہوش میں رکھبا تھا یہ مشکل کام تھا لیکن یہ مہارت میں نے سیکھ رکھی تھی جس کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم کامیاب ہوئے اب مریض روبہ صحت ہو رہا ہے ۔ ان کو کہنا تھا بے نظیر شہید ٹیچنگ ہپستال میں نیورو یونٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں نیورو سے متعلق تمام امراض کا علاج ممکن ہے کراچی آغا خان سے اپنے غریب خطے کے لوگوں کا علاج کرنے آیا ہوں اور ان خی خدمت کروں گا ۔ انہوں نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عامر اسرار کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے معاونت کی نیورو یونٹ کو فعال بنایا گیا ۔


First-of-its-kind brain tumor operation successfully performed in Abbottabad

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *