ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے افسران کی میٹنگ۔
میٹنگ میں سرکلز ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور سٹاف نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف ٹریفک امور اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران میٹنگ ٹریفک افسران کی جانب سے ٹریفک مسائل ختم کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویزات دیں گئیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے مختلف ہدایات جاری کیں گئیں جن میں
منڈیاں روڈ پر اڈوں سے باہر چلنے والی سوزوکیوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے جس میں سوزوکیوں کے روٹ پرمٹ کی چیکنگ کی جائے اور بنا روٹ پرمٹ والی سوزوکیوں کو پرمٹ لگوانے کی خاطر بند کیا جائے۔
بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کے خلاف محکمہ ایکسائز کو ہمراہ رکھ کر دوبارہ سے کاروائیوں کا آغاز کیا جائے۔
منڈیاں روڈ پر غلط پک اینڈ ڈراپ کرنے والی سوزوکیوں اور دوسری پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
فوارہ چوک تا کالا پل سڑک پر ریڑی لگانے والوں کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کیے گئے تھے اب ان تمام کے خلاف بھرپور کاروائیاں کریں۔
تمام سرکل ڈی ایس پیز اپنے سرکلز میں ہفتہ وار سپیشل ناکہ بندی کریں گئیں جہاں ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں
متعلقہ محکمہ جات کو ہمراہ رکھ کر سڑک پر تجاویزات کے خلاف کاروائیاں کریں۔
تمام سرکل ڈی ایس پیز اس بات کے ذمہ دار ہوں گئیں کہ ان کے سرکل میں تعینات تمام افسران اور جوانوں کا ٹرن آئوٹ بہترین ہو اور تمام نفری کا رویہ عوام الناس کے ساتھ اچھا ہو
A meeting of officers of Traffic Police Abbottabad under the supervision of SSP Traffic Qamar Hayat Khan.