خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔
دوسری جانب بس پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید
واضح رہے کہ خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات اور 2 جوان شہید جب کہ 39 بچوں سمیت 53 افراد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبےکو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پربھارت بلوچستان اورکے پی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔
Student injured in terrorist attack on Khuzdar school bus dies, 5 children in critical condition