سکیورٹی ذرائع کے مطابق کل رات بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کر لی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلےگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: وفاقی وزیر اطلاعات
گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے تاہم بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خودساختہ کردار مسترد کرتا ہے، پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے، پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔

Indian Rafale jets patrolling in occupied Kashmir, forcing Pakistan Air Force to turn back

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *