اسلام آباد: ہیلتھ کیئر ایکسیلینس ایوارڈ 2025 ڈاکٹر غضنفر علی سی ای او ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور نائب صدر آل پاکستان پرائیویٹ ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوٹ کو وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن اور پیشنٹ ہیلتھ کیئر کے لیے ان کی کاوشوں اورمحنت اور لگن پر ہیلتھ کیئر ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا۔

ڈاکٹر غضنفر علی کو ہیلتھ سیکٹر میں ان کی انتھک محنت، بے مثال خدمت اور ہیلتھ ایجوکیشن کے لیے اعلیٰ ترین خدمات کے اعتراف میں ہیلتھ کیئر ایکسیلینس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر غضنفر علی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو ھزارہ کی عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے اور ان کی طبی خدمات کو نہ صرف میڈیکل برادری بلکہ میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر کی جانب سے بھی بے حد سراہا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ ان کی کئی دہائیوں پر محیط کاوشوں اور مسلسل محنت کا عملی اعتراف ہے، جو انہوں نے ھزارہ کی عوامی کی بہتر نگہداشت، صحت عامہ کے فروغ اور طبی شعبے اور میڈیکل ایجوکیشن میں کی بہتری کے لیے انجام دیں۔

Healthcare Excellence Award 2025 Dr. Ghazanfar Ali CEO Abbottabad International Medical Institute