خیبرپختونخوا اسمبلی کے مسلم لیگ ن پارلیمانی لیڈر کی تحریک انصاف پر کڑی تنقید، صوبہ ہزارہ کی ضرورت پر زور

چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل چوہدری نورالحسن گجر کی خصوصی دعوت پر پاک میڈیا آفس دورے کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار شاہجہاں یوسف نے تحریک انصاف کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبے کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت تمام اہم شعبے بدترین حالت میں ہیں اور صوبے میں کوئی مؤثر پالیسی یا نظام موجود نہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران جدہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ سردار شاہجہاں یوسف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر ہمیشہ ملک کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں اور کسی بھی سیاسی بہکاوے میں نہیں آتے۔

پارلیمانی لیڈر نے ہزارہ کی ترقی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کے وسائل مقامی عوام کو نہیں مل رہے، جس کے باعث صوبہ ہزارہ کا قیام وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے بھی تحریک انصاف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بیان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پہلے سے زیادہ بڑھ کر اپنے وطن کو رقم بھجواتے رہیں گے۔

Khyber Pakhtunkhwa Assembly PML-N Parliamentary Leader criticizes Tehreek-e-Insaf, emphasizes the need for Hazara province

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *