ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد پروفیسر سعید شاہ کی سروسز سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر کالج ٹیچنگ سٹاف کی طرف سے ایک شاندار الودائی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون شعبہ فزکس کے پروفیسر اور سٹاف سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر فیض عالم خان نے زبر دست انداز میں سٹیج سیکٹری کے فرائض سرانجام دیے جس پر شرکاء نے ابھیں خراج تحسین پیش کیا دوران خطاب پروفیسر ڈاکٹر فیض عالم خان کا کہنا تھا پروفیسر سعید شاہ نے بحیثیت آفیسر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ شاندار خدمات سرانجام دیں ہیں آپ انتہائی ملنسار اور نفیس شخصیت کے مالک ہیں دوران سروسز بالخصوص باحثیت پرنسپل ادارہ کی تعمیر و ترقی کے لیے جو گراں قدر خدمات سرانجام دیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ظفر جمال ڈی ڈی او نے کہا کہ پروفیسر سعید شاہ ایک اچھے صاف دل اور پائیدار انسان ہیں آپ نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ہمیشہ ادارہ اور سٹاف کے فائدے کے لیے کوشاں رہے دوران تقریب اپنے خطاب میں شعبہ مطالعہ پاکستان کے سربراہ پروفیسر منیر احمد سواتی نے کہا کہ ہم آج پروفیسر سعید ا شاہ کو ریٹائرمنٹ پر اس پر وقار تقریب میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے بحیثیت پرنسپل ادارے اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے جو خدمات سرانجام دیں ان کو صدیوں یاد رکھا جائے گا تقریب سے خطاب میں پروفیسر اظہر لطیف ڈائریکٹر ریجنل ڈائریکٹریٹ آف ہائر ایجوکیشن ہزارہ نے پروفیسر سعید شاہ کو تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آپ نے اس کالج کے طلباء کو دور جدید کے عین مطابق تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہم اس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی تقریب کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد پروفیسر سعید شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پروفیسر ڈاکٹرفیض عالم خان،پروفیسر منیر احمد سواتی اور فیکلٹی و سٹاف کا مشکور ہوں جنہوں نے میری ریٹائرمنٹ کے موقع پر الودائی تقریب کا انعقاد کیا میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ادارہ اور طلباء کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرو اللہ نے جتنا کرم کیا اس کے مطابق اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور ادارہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نکالنے کے لیے اہم اقدام اٹھائے جس پر اللہ نے ہمیشہ کامیابی عطاء کی اور انشاءاللہ امید ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی ترقی کے منازل طے کرے گا آپ سب کی موجودگی میں طلباء کو دور جدید کے عین مطابق تعلیمی سہولیات کے مواقع میسر آئیں گے اورآپ کی موجودگی میں انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ ایبٹ اباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالجنمبر ون کے طلباء ملک کے اعلی’ عہدوں پر فائز ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور آج کی پروقار تقریب بلخصوص آپ کی محبتوں اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

On the occasion of his retirement from the services of Professor Saeed Shah, a distinguished educationist, Principal Government Post Graduate College No.1, Abbottabad, a grand farewell function was organized by the college teaching staff.




By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *