آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپلکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی جانب سے قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو کےآڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیموں کے اولمپیئنز ، قومی کرکٹ ٹیم سمیت دیگرکھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپیئنز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اسٹریٹ فٹبال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹ ٹیم ، ویمنز گول بال ٹیم،کامن ویلتھ کے میڈل ونرز ، ایس اے ایف اور پیرس اولمپکس 2024 اور ایشن گیمز کے شرکاء بھی شامل تھے۔

The ceremony in honor of Arshad Nadeem by the Army Chief termed the achievement of the athlete as national pride

        
        

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *