Saturday, 15 August, 2026

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر اور توشہ خانہ کے بعد عدت میں نکاح کیس سے بھی بری


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر اور توشہ خانہ کے بعد عدت میں نکاح کیس سے بھی بری ہو گئے

مختلف کیسز میں رہائی کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیراعطم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اس سے قبل عمران خان سائفر کیس میں بھی بری ہو چکے ہیں جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں بھی بری ہو چکے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی عمران خان ضمانت پر ہیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ان چار کیسز کے سوا ابھی تک کسی کیس میں گرفتاری نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے کہا کہ یہ آخری کیس تھا آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین اور قانون کی بالا دستی ہو۔

Founding Chairman PTI Imran Khan acquitted in all cases

0 comments on “بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر اور توشہ خانہ کے بعد عدت میں نکاح کیس سے بھی بری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links