اسلام آباد: جی سیون ٹو آبپارہ میں گیس لیکج دھما کے میں جانیں گنوانے والے 5 افراد کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دلہا شہریار،دلہن مہک اور دلہا کی والدہ سمیت ایک ہی خاندان کے5 افرادسپردخاک کردیے گئے جب کہ 2 افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
حادثے میں مجموعی طورپر8 اموات ہوئیں جب کہ 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 9 افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکا شادی کی تقریب والے گھر کے پڑوس میں ہوا ، زوردار دھماکے سے 4 گھر تباہ ہوئے اور شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئيں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق اتوار کو صبح 7 بج کر 20 منٹ پر دھماکے کی اطلاع ملی جس کے نتیجے میں 8 اموات ہوئیں اور 12 افراد زخمی ہوئے۔

Islamabad: Gas leak explosion at wedding house, 5 people including the deceased bride and groom laid to rest
5 people died including bride and groom in gas explosion in Islamabad

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *