پاکستان نے غزہ کےلیے مزید 100 ٹن امدادی سامان کی 18 ویں کھیپ روانہ کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے امدادی قافلےکی ترسیل ممکن بنائی۔
وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیاگیا
ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں خشک راشن پیک، تیار کھانے اور ادویات شامل ہیں، 18 ویں کھیپ کے بعد پاکستان کی غزہ کے لیے مجموعی امداد ایک ہزار 815 ٹن تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد میں منعقدہ امداد بھیجنےکی تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے حکام اور فلسطینی سفیر نے شرکت کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے 65 ٹن کین فوڈ، 20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات غزہ روانہ
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان کا غزہ کے عوام سے مسلسل یکجہتی کا عزم برقرار ہے اور پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مؤقف پر قائم ہے، اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے امدادی سامان بھیجنےکی تقریب سےگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ 100-100 ٹن کی امدادی اشیا غزہ بھجوائی جارہی ہیں، امدادی سامان کا جہاز اردن میں لینڈ کرے گا جہاں سے امدادی سامان غزہ کے لیے لے جایا جائےگا۔
وفاقی وزیر نے اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئےکہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی غزہ کے مسلمانوں کے لیے امداد دی ہے، فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطینیوں کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Pakistan sends 18th consignment of 100 tons of aid to Gaza.
100 tons of aid to Gaza.