پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے وزیر اعظم شہاز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026 کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے امتحان کو اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور امیدواروں کے لیے سہل بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے، امتحان 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط، ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے، تاہم اگر آئندہ کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس سے متعلق الگ سے باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔

MDCAT 2026 postponed on the PM directives

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *