ایبٹ آباد :چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا ہے کہ زیر التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی جلد ہوسکے وکلاء کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے اندر وکلاء اور صارفین کو سہولیات فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ
ینگ وکلاء کی تربیتی ورکشاپ کا بار کے اندر انتطام کیا جائے
وکلاء کی تکالیف ہماری تکالیف ہیں عدالتوں میں پڑے زیر التوا کیسوں کو جلد نمٹایا جارہا ہے ہم ججز کی کمی کے باوجود جلد کیسز نمٹا رہے ہیں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کیسز کے فیصلے کئے جارہے ہیں وکلاء کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں مانسہرہ ہری پور اور بٹگرام کے وکلاء ہائی کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز میں پیش ہوں ہائی کورٹ میں کار پارکنگ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد بنچ میں مزید دو ججز کا اضافہ کیا جائے گا عوام کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *