: ایبٹ آباد : ایبٹ آباد تحصیل لوہر تناول تھانہ شیروان کی حددو تندہارہ کے مقام پر کیری ڈبہ بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گاڑی میں موجود آٹھ افراد میں سے 3 موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122 اہلکار اور مقامی افراد کثیر تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کرریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ملک فدا ولدِ تاج محمد ،رشید والد سلمان اور ایک دس سالہ بچہ شامل ہیں اور زخمیوں میں محمد ارشد ولد عبدالعزیز ،بشیر ولد ارشد ،محمد عارف ولد یعقوب ودیگر شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ایک ساتھ تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے پولیس نے اطلاع رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
تندھارا کے مقام پر کیری ڈبہ نمبر CV8624حادثے کا شکار گاڑی میں 8 افراد موجود ڈراٸیور سمیت3 افراد موقع پر دم توڑ گے اور 5 افراد زخمی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

3 died in accident in Sherwan

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *