ایبٹ آباد ( نامہ نگار) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے سوشل سیکورٹی ادارہ کے ٹیکس کو مسترد کر دیا ہے ، صوبائی صدر سلیم خان نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر جبری طور پر لگائے جا نے والے نئے ٹیکسوں کے نفاز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع ایبٹ آباد کی طرف سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبہ کو دیوار سے لگانے سے گریز کرے ۔ اجلاس میں ضلع ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان جدون، جنرل سیکرٹری راجہ قدیر پین ضلعی ارکان اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھر پور شرکت کی۔ اس اجلاس میں صوبائی صدر کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا گیا صوبائی ادارہ سوشل سکیورٹی پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر جو جبری ٹیکس مانگ رہے ہیں وہ ہم کبھی بھی نہیں دیں گے۔
اس کے علاوہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی اور شرکاء کو ان کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Private educational institutions will not pay the forced tax imposed by the Social Security Institution: Salim Khan Provincial President PEN
Private educational institutions will not pay the forced tax
#Privateeducationalinstitutions
#tax
#PEN