ایبٹ آباد: وفاقی ٹیکس محتسب ہزارہ کےایڈوائزر شوکت محمود نے کہا ہےکہ ٹیکس وصولی کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )حکام کے غیر قانونی طریقہ کار ،ٹیکسز نوٹسز اور ٹیکس دہندہ کوجائز رقم کی واپسی پر رکاوٹوں پر سائلین وفاقی ٹیکس محتسب سے رجوع کریں ۔ٹیکس محتسب کے اقدامات سے سائلین کو ادائیگیاں ممکن ہوئی ہیں۔ریاست کو ٹیکس جمع کرنے کا حق حاصل ہے۔لیکن اس میں حراسمنٹ کو روکنے کے لئے وفاقی محتسب بلا معاوضہ معاونت مہیا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ٹیکس محتسب ہزارہ ریجن کے ایڈوائزر شوکت محمود کا کہنا تھا سائل کسی بھی شکایت کے اندراج کے لئے ویب سائٹ ،ای میل ،موبائل ایپ ،ایف ٹی او اور پورٹل یا بذریعہ ڈاک درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔سائل کو اس کے باقاعدہ آفس آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ٹیکس محتسب ایڈوائزر فائلر کی شکایت پر ایف بی آر سے فوری رابطہ کرکے وقت کا تعین کرکے جواب طلب کرتا ہے۔اسی طرح جو درخواست گزار پیشی پر نہ پہنچ سکے اس کو ویڈیو لنک کے زریعے سہولت مہیا کی جاتی ہے وہ اپنی معروضات کا دفاع کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکس محتسب 60 روز میں ہر شکایت کو حل کرتا ہے اور 45 روز کے اندر محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد بھی فوری یقینی بنایا جاتا ہے۔جس پر ایف بی آر پابند ہے وہ ٹیکس دہندہ کو رقوم واپس کرکےوہ اس کی رپورٹ کرے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی آفیسر اس پر عمل درآمد نہ کرے تو اس کے لئے شوکاز جاری کیا جاتا ہے۔جو اس کی محکمانہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوتا ہے۔ٹیکس محتسب کے فیصلوں سے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہوئی ہیں ۔میڈیا کے کندھوں پر معاشرہ کی بڑی زمہ داری ہے۔لوگوں کو آگہی میں کمی سے نقصان ہوتا ہے۔میڈیا اس معاملے میں آگہی کے لئے کردار ادا کریں۔ریجنل ٹیکس ایڈوائزر کا کہنا تھا ٹیکس دہندہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ سال 2 ہزار میں قائم کیا گیا ۔جو فیڈرل بورڈ کے افسران اور ان کے ماتحت دفاتر کی بدانتظامی سے پیدا ہونے والی شکایات کا فوری اور بلا معاوضہ حل فراہم کرتا ہے۔ہزارہ ڈویژن میں میرپور میں اس کا ریجنل دفتر موجود ہے۔ریجنل ایڈوائرز نے سوالات کے بھی جوابات دیئے ۔

Federal Tax Ombudsman Hazara, has said that the citizens should approach the Federal Tax Ombudsman on the illegal procedures of the Federal Board of Revenue (FBR) 

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *