خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ کے دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد معجزاتی طور پر بچ گیا۔
ریسکیو کے مطابق نوجوان گزشتہ روز دریائے کنہار میں ڈوب گیا تھا جسے 18 گھنٹے بعد زندہ سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ نوجوان زخمی حالت میں 3 کلو میٹر دور دریا میں ایک پتھر پر چڑھنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور 18 گھنٹے بعد تلاش میں نکلی ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ اتوارکے روز فرید آباد بھونجہ کے مقام پر کار دریائے کنہارمیں گرگئی تھی، ریسکیو ٹیم نے کار میں سوار 3 سیاحوں کو بچالیا تھا جب کہ اس دوران ایک نوجوان بہہ گیا تھا۔
A young man who drowned in the Kunhar River in Mansehra miraculously survived 18 hours later.
drowned man in Kunhar River in Mansehra survived