ایبٹ آباد : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے ٹریفک وارڈن ڈرائیونگ لائسنس برانچ ایبٹ آباد کا دورہ کیا،ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان نے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کوٹریفک لائسنس برانچ میں جاری ترقیاتی کاموں اورمتعلقہ برانچ کی جانب سے عوام کی فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو سینئر افسران اپنے زیر نگرانی مکمل کروائیں اورجدید ترین سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے آراستہ بنائیں۔ تعمیراتی کام کو مکمل کرکے دو ماہ کے اندر ریجنل آفس رپورٹ ارسال کریں۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ و دیگر دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سہولیات کا خاص خیال رکھیں اور لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے انتظار گاہ کو مزید موثربنائیں۔ لائسنس کے حصول کیلئے لوگوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑھتا ہے اس میں تیزی کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات سے آرستہ بنائیں اس کے علاوہ لائسنس برانچ میں خوش اخلاق پولیس اہلکاران کی تعیناتی کو بھی یقینی بنائیں جو لوگو ں کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچائیں۔عوام کو قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنائے اور شہریوں کو مکمل آگاہی فراہم کریں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام اچھی طرز پر اپنی زیر نگرانی کروائیں اور ہر ممکن کوشش کریں کام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچے۔
DIG Hazara visited Traffic Warden Driving License Branch Abbottabad.
Deputy Inspector General of Police Hazara Region Nasir Mahmood Satti visited Traffic Warden Driving License Branch Abbottabad.