:ایبٹ آباد
عوام کو بنیادی سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے عوامی سہولت مرکز (CFC) ایبٹ آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ایبٹ آباد افتخار خان جدون، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص الٰہی نے شرکت کی۔ تقریب میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران، اہلکاروں، میڈیا نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص الٰہی نے شرکاء کو CFC ایبٹ آباد میں فراہم کی جانے والی 26 سرکاری خدمات، ٹوکن مینجمنٹ سسٹم، شکایات کے ازالہ میکانزم اور آئندہ شامل کی جانے والی نئی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ایم پی اے مشتاق احمد غنی نے کہا کہ CFC عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو تیز، آسان اور شفاف خدمات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کا جدید ماڈل ہے، جس سے دفاتر کے چکر اور غیر ضروری رش میں واضح کمی آئے گی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ CFC عوامی خدمت، شفافیت اور ریلیف کا فلیگ شپ ماڈل ہے۔ ضلعی انتظامیہ مرکز کی بہتری، سٹاف ٹریننگ اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ CFC کو صوبے کا مثالی ماڈل بنایا جائے گا، جہاں شہریوں کو باوقار انداز میں جدید، تیز اور قابلِ اعتماد خدمات فراہم کی جائیں گی۔ کو صوبے کا مثالی ماڈل بنایا جائے گا،

Basic government services provided under one roof at the Community Facilitation Center (CFC) in Abbottabad




By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *