ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) بکوٹ شریف ایبٹ آباد کا نوجوان عدنان افراہیم عباسی شہادت کے رتبہ پر فائز ھوگیا نوجوان کو کراچی میں دشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔عدنان عباسی جو حساس ادارے کا ملازم تھا اتوار کی شب کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوا ۔شہید عدنان عباسی کی میت انکے آبائی گاؤں بکوٹ شریف بروز منگل لائی گئ اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پاک فوج کے چاک وچوبند دستے کی سلامی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹی ایک بیٹا بیوہ اور والدین ہیں ۔شہید عدنان عباسی بکوٹ کے بزرگ معلم ماسٹر نعیم عباسی کا بھتیجا اور افراہیم عباسی کا فرذند تھا ۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سرکل بکوٹ کے عوام نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *