ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کی جانب سے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد
مریضوں کو بہترین اخلاق اور رویے کے ساتھ علاج فراہم کرنا ڈاکٹرز کی اولین ذمہ داری ہے۔آپ سب خوش نصیب ہیں کہ 740 درخواست دہندگان میں سے منتخب ہوکر اس مقام تک پہنچے ہیں۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل
تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کی جانب سے ایس پی آرز اور ٹی آرز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 کے قریب ایس پی آرز اور ٹی آرز نے شرکت کی۔
سیشن کے مہمانِ خصوصی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل اور ممبر بی او جی پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب منان تھے۔ سیشن کا آغاز ایس پی آرز کے تعارف سے کیا گیا جس کے بعد چیئرمین بی او جی پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے تمام شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔


اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین اخلاق اور رویے کے ساتھ علاج فراہم کرنا ڈاکٹرز کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارے کی بہتری کے لیے ہر سطح پر مثبت کردار ادا کرنا ضروری ہے.
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ڈاکٹرز کے لیے ایک شاندار لائبریری قائم کی گئی ہے جبکہ ہاسٹلز کی رینوویشن کا کام بھی جاری ہے۔ مزید یہ کہ ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے مزید منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی آرز کی سروس سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین بی او جی نے ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک کو ہدایت دی کہ ان کا ایجنڈا آئندہ بورڈ میٹنگ میں پیش کرکے اس پر تفصیلی غور کیا جائے۔
پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے شرکاء سے کہا کہ آپ سب خوش نصیب ہیں کہ 740 درخواست دہندگان میں سے منتخب ہوکر اس مقام تک پہنچے ہیں۔ یہ آپ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے اس لیے آپ کو دل و جان سے کام کرنا ہوگا۔ ادارہ آپ کی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

Training and Development Wing of HR Department of Ayub Teaching Hospital organizes orientation session for SPRs and TRs

Ayub Teaching Hospital organizes orientation session for SPRs and TRs

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *