ایبٹ آباد ڈپٹی کمشنر کپٹن (ر)ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ کھیل کےمیدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے۔کھیل اور کھلاڑی معاشرے میں امن کا پیغام دیتے ہیں۔خود بھی کھیل میں دلچسپی رکھتا ہوں اور تسلسل سے صحت مندانہ سرگرمیوں سے ربط رہتا ہے۔ایبٹ آباد کے میڈیا نے ضلع کی ترقی کے لئے شعور اجاگر کرنے میں ایک مثبت کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد کے گراؤنڈ میں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے سپورٹس گالا کے کرکٹ میچ کے ابتدائی میچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان خان ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر آفتاب احمد ،وائس پرنسپل پروفیسر فیض عالم ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ثاقب خان ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے سپورٹس گالا کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں اے یو جے فائٹر کے کپتان عادل عباسی کی ٹیم نے اے یو جے گرین کے کپتان زبیر اعوان کی ٹیم سے فتح حاصل کی ۔اے یو جے گرین نے پہلے میچ کھیلتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 8 اوورز میں 93 رنز کا ہدف دیا ۔جس کے تعاقب میں اے یو جے فائٹر نے ایک وکٹ کے نقصان پر دھواں دار بیٹنگ کرکے پانچ اوور میں 94 رنز بنائے۔مین آف دی میچ عاطف جدون قرار پائے۔ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ثناء اللہ خان اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر آفتاب احمد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ثناء اللہ خان نے اے یو جے فائٹر کے لئے 10 ہزار اور رنر اپ اے یو جے گرین کے لئے پانچ ہزار کا اعلان کیا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *