ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے ممبر بی او جی پروفیسر عالم زیب منان کا ہسپتال اور کالج کا تفصیلی دورہ
تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز پروفیسر عالم زیب منان نے ہسپتال اور کالج کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان بھی ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران پروفیسر عالم زیب منان نے ہاسٹلز، آئی بی پی پی رومز، آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ، ای آر سی پی اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ایچ او فی میل ہاسٹل کی تزئین و آرائش کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ایچ او فی میل ہاسٹل میں موجود خالی جگہ کو استعمال میں لایا جائے۔
پیرامیڈکس ہاسٹل میں اگر کوئی کمرے کسی دوسرے محکمہ کے ملازمین کے زیر استعمال ہیں تو انہیں فوری خالی کروا کر ایم ٹی آئی ایبٹ آباد کے ملازمین کو فراہم کیا جائے.IBPP رومز کو 50 فیصد IBPP مریضوں کے لیے مختص کیا جائے جبکہ باقی 50 فیصد کو پرائیویٹ کمروں کے طور پر فعال کیا جائے۔
آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے میڈیسن سٹور پر بورڈ آف گورنرز کو مکمل بریفنگ دی جائے۔
ای آر سی پی میں جو مشینیں درست کام نہیں کر رہیں انہیں فوری طور پر الیکٹرو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے مرمت کروایا جائے جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے مشینیں ٹھیک کر دی گئیں۔
ہاسٹلز میں تمام پلمبنگ کے نظام کا مکمل جائزہ لیا جائے اور مرمت کی جائے۔
فاطمہ جناح ہاسٹل کی بوسیدہ دیوار کو فوری گرا کر نئی دیوار کی تعمیر کا عمل شروع کیا جائے۔
دورے کے بعد پروفیسر عالم زیب منان نے پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ خصوصی اجلاس کیا۔ اس دوران پیرامیڈکس ہاسٹل میں کام کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے نئے جاری ہونے والے ٹینڈرز سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پروفیسر عالم زیب منان نے ادارے کی بہتری کے لیے تمام محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں اور ادارے کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Ayub Medical Institution BOG Member Professor Alam Zeb Manan visits the hospital and college
AMI BOG Member Prof Alam Zeb Manan visited hospital and college