اسلام آباد: اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سٹار لنک نےپاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے پورے ہونے کے بعد پی ٹی اے اسٹار لنک کو انٹرنیٹ سروسز کا لائسنس جاری کرے گا،کمپنی ایل ای او سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین کو براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی ہے، پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی نے ایس ای سی پی میں بطور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹریشن کرائی ہے،فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ نے اسٹار لنک سیٹلائٹ کے نقصان دہ مداخلت نہ ہونے کی تصدیق کی،ریگولیٹری فریم ورک نیشنل سیٹلائٹ پالیسی 2023 اور پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز رولز 2024 کے تحت چلتا ہے، پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ اسٹار لنک کے ارتھ گیٹ وے اسٹیشنز کی تکنیکی جانچ کررہا ہے، بورڈ پاکستان کے موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ اسٹارلنک کے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی مطابقت کا تجزیہ کر رہا ہے، تمام ریگولیٹری تقاضے پورے ہونے کے بعد پی ٹی اے اسٹار لنک کو انٹرنیٹ سروسز کا لائسنس جاری کرے گا۔

Starlink desire to build 2 to 3 ground stations in Pakistan
#internet

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *