جاپان میں جولائی تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ رواں سال جولائی کے مہینے نے گرمی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ایجنسی نے بتایا کہ 1898 سے موسمیاتی اعداد و شمار جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے مطابق گرمی نے رواں سال جولائی میں 126 سالہ ریکارڈ توڑا ہے۔
یجنسی کے مطابق ملک میں درجہ حرارت اوسط سے 2.16 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال جولائی میں اوسط درجہ حرارت 1.91 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

دوسری جانب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ اپریل سے لے کر اب تک جاپان میں ہیٹ اسٹروک سے 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Japan, July is the hottest month in history! 59 people died from heat stroke

59 people died from heat stroke in Japan

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *