ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ بس میں 53 زائرین سوار تھے، حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی جس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، ، 10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سے تھا۔

Pakistani pilgrims bus accident in Iran, 35 people killed and 15 injured
35 Pakistani died in  bus accident in Iran

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *