اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق بچوں کو اسفند یار ولی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی عمریں 5 سال 10 سال کے درمیان ہیں جب کہ فائرنگ سے وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

2 children killed in firing on school van in Attock

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *